Sunday, September 8, 2024

کراچی، کاٹن فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، 12 مزدور جھلس کر زخمی

کراچی، کاٹن فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، 12 مزدور جھلس کر زخمی
January 24, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے حب نذرچورنگی کے قریب کاٹن فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ میں 12 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ 

دھماکے میں مزدور جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔