Wednesday, April 24, 2024

کراچی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دستی بم پھٹ گیا، دو اہلکار شہید

کراچی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دستی بم پھٹ گیا، دو اہلکار شہید
August 3, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دستی بم پھٹ گیا۔ دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن صبح گیارہ بجکر پندرہ منٹ پر دھماکے سے گونج اٹھا۔ دھماکہ دستی بم پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے میں دو اہلکار شہزاد اور صابر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو اہلکار سعید اور علی گوہر شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈی ائی جی سی ٹی ڈی آصٖف اعجاز شیخ  نے دھماکے کی جگہ کا جائزہ لیا، بتایا کہ ابتدائی طور  پر دھماکہ دستی بم کے معائنہ  کے دوران ہوا تاہم مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

ڈی آئی جی ساتھ شرجیل کھرل نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ دستی بم کو ناکارہ بنانے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ پھٹ گیا۔ دو ٹیمیں معاملے کی انکوائری کر رہی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔