Tuesday, April 16, 2024

کراچی، ڈیفنس فیز فائیو میں کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی، ڈیفنس فیز فائیو میں کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
November 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ شہید پولیس اہلکار کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق کار سوار لڑکی کو اپنی گاری میں زبردستی اغوا کرکے لے جا رہا تھا، شاہین فورس کے دو اہلکاروں نے کار سوار کو روک کر پوچھ گچھ کی، اسی دوران کار میں سوار لڑکی اتر کر بھاگ گئی، شاہین فورس کا ایک اہلکار کار میں بیٹھ گیا اور ملزم کو تھانے لے کر آ رہا تھا، دوسرا پولیس اہلکار اپنی موٹر سائیکل کار کے پیچھے تھا، اسی دوران کار سوار اور پولیس اہلکار کے مابین تلخ کلامی ہوگئی، کار سوار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارشہید ہوگیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔