- کراچی میں عدالتی حکم پر اسلامیہ کالج خالی کرانے کیلئے پولیس آپریشن کے دوران طلباء سے تصادم ہوگیا، لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس نے 4 طلباء کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں عدالتی حکم کی تعمیل کے سلسلہ میں اسلامیہ کالج خالی کرانے کیلئے پولیس کی نفری عدالتی بیلف کی مدد کیلئے ساتھ پہنچی تو طلباء سے تصادم ہوگیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ طلبا پتھراؤ کرتے رہے، جس پر متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا گیا۔ جمشید روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔
حکام کے مطابق اسلامیہ کالج پرائیویٹ جگہ پر قائم ہے، طویل عرصہ سے کیس چل رہا تھا، سپریم کورٹ نے عمارت خالی کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کی نفری عدالتی بیلف کی مدد کیلئے ساتھ پہنچی، کالج میں دس ہزار کے قریب طلباء زیرتعلیم ہیں، متبادل عمارت فراہم کرنے تک کالج خالی کرنے سے انکار کردیا۔