Saturday, September 21, 2024

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن پھر ملتوی ہونے کا خدشہ

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن پھر ملتوی ہونے کا خدشہ
December 7, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

24جولائی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کراچی حیدرآباد ڈویژن میں بارش و سیلاب کی وجہ سے تین بار ملتوی ہو چکے ہیں۔ اب ایک بار پھر 15 جنوری کو انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے مگر کراچی حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کئی رکاوٹیں ہیں۔ دادو کے کئی علاقے اس وقت بھی سیلاب کی وجہ سے زیر آب، دیگر اضلاع میں بھی پولنگ اسٹیشنز کی عمارتیں خستہ حال ہیں۔

ایم کیوایم سمیت کئی سیاسی جماعتیں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حق میں نہیں۔ قانونی ماہرین سے التوا کے جواز کے لئے مشاورت کی جارہی ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ 5 ماہ کے وقفے کے بعد ووٹرز اور امیدوار بننے کے اہل افراد کی تعداد میں فرق آچکا ہے۔ ایم کیوایم حلقہ بندیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بھی بلدیاتی الیکشن، ترمیمی بلدیاتی قانون اور موجودہ صورتحال پر غور ہو گا۔