Friday, April 19, 2024

کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس میں حتمی فیصلہ

کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے، چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس میں حتمی فیصلہ
January 14, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے۔

سندھ حکومت کی نئی درخواست اور سکیورٹی اداروں کی کراچی اور حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال پر مبنی رپورٹ کا الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس میں جائزہ لیا، رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشے کے پیش نذر بلدیاتی الیکشن ملتوی کیئے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں حکام نے بتایا کہ الیکشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ انتخابات مواد کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے۔ سکیورٹی کے لئے ایف سی کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کرنے کے لئے وزارت داخلہ نے منظوری دے دی ہے۔

بریفنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے سکیورٹی حکام، وزارت داخلہ اور سندھ حکومت کو ہدایات جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوران سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔