Sunday, May 5, 2024

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج
March 19, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کپتان مقدمات کی سنچری کے قریب، عمران خان پر ایک اور پرچہ کٹ گیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

عمران خان اور 17 پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد کارکنوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ میں علی امین گنڈا پور، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، حسان نیازی، حماد اظہر، خرم نواز، فرخ حبیب،عامر کیانی، کرنل ریٹائرڈ عاصم، عمر سلطان اور اسد قیصر کا شامل ہیں۔

ایف آئی آرمتن کے مطابق ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں طرف سے گھیرا، ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کے شیشے بھی توڑے۔ سرکاری گاڑیوں اور پولیس ملازمین کی موٹرسائیکلیوں کو آگ لگائی گئی۔ ملزمان وائرلیس سیٹ، پستول، نقدی بھی چھین کر لے گئے۔ پولیس ملازمین سے 8 اینٹی رائٹ کٹ بھی چھینی گئیں۔