روات (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کہتے ہیں کہ کپتان کو روس جانے سے روکا گیا کہ امریکا ناراض ہوجائے گا۔
ہفتہ کو روات میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم سے نہ ڈرنے اور نہ جھکنے کاوعدہ پورا کیا۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بولے نااُمیدی کے بادلوں میں امید کی ایک ہی کرن ہے، عمران خان قوم کا مستقبل سنوارنے نکلا ہے۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں کہا حکمرانوں نے خود کو ریلیف اور لوگوں کو تکلیف دی، قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ دس روز میں ہوگا، غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتا ہے۔
تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگیا، لانگ مارچ کے شرکاء نے آج روات میں پڑاؤ ڈال دیا۔