Thursday, April 25, 2024

کپتان کو بتا دیا منصوبہ کیا ہے؟ منصوبہ بندی کہاں ہو رہی ہے ؟ شاہ محمود قریشی

کپتان کو بتا دیا منصوبہ کیا ہے؟ منصوبہ بندی کہاں ہو رہی ہے ؟ شاہ محمود قریشی
March 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کپتان کو بتا دیا منصوبہ کیا ہے؟ منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے اور کون کررہا ہے؟ اس سے زیادہ وضاحت نہیں کر سکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا وزیر خارجہ ہونے کے ناطے سینے میں کئی راز ہیں، چاک کردیں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔ حلف کے پابند ہیں، ملک کو رسوا نہیں کرنا چاہتے۔ ڈگمگانے والوں سے کہتا ہوں فیصلہ کر لو، قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا اپوزیشن والے کہتے ہیں این آر او دے دو تو تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔