Tuesday, April 23, 2024

کپتان کے اعلان کے بعد کراچی نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا دھرنا ختم

کپتان کے اعلان کے بعد کراچی نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا دھرنا ختم
May 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کپتان کے اعلان کے بعد کراچی نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا دھرنا ختم ہو گیا۔ کارکن منتشر ہو گئے۔

تحریک انصاف کا نمائش چورنگی پر دھرنا رات بھر جاری رہا۔ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان رات بھر نمائش چورنگی پر بیٹھے رہے۔ دھرنے میں چند ایک خواتین بھی شریک تھیں تاہم جب اسلام آباد کے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان ہوا تو نمائش پر جاری دھرنا بھی ختم کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ جلد ہی حقیقی آزادی حاصل کر لیں گے۔

تحریک انصاف کے وہ کارکنان جو کئی دنوں تک دھرنے میں بیٹھنے کا پروگرام بنا کر آئے تھے دھرنا ختم ہونے کے اعلان پر آٹھ کر گھروں کو چلے گئے۔