Friday, May 17, 2024

کوئی سبسڈی نہیں دینگے، امیروں کو مہنگا پٹرول دیکر غریبوں میں تقسیم کر ینگے، مصدق ملک

کوئی سبسڈی نہیں دینگے، امیروں کو مہنگا پٹرول دیکر غریبوں میں تقسیم کر ینگے، مصدق ملک
March 22, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرمملکت مصدق ملک نے پٹرول پر سبسڈی کی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ کوئی سبسڈی نہیں دیں گے،، امیروں کو مہنگا پٹرول دےکر غریبوں میں تقسیم کریں گے۔

بدھ کے روز بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں کو 30 لٹر تک ماہانہ ریلیف کی تجویز ہے، یہ پروگرام پہلے آئی ایم ایف سے ڈسکس نہیں ہو سکا۔ ہم پہلے بھی گیس پر اسی طرح کا پروگرام دے چکے ہیں۔ 60 فیصد گیس صارفین پر بوجھ کم کیا ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں 10 بڑے سیٹھ ہیں، ملک کو ہائی جیک کیا ہوا ہے، جو بندہ غریب کے خلاف ہے میری اس سے جنگ ہے۔ اس پروگرام کو قانونی نقطہ نظر سے بھی دیکھا ہے، کوئی ایسا قانونی مسئلہ آڑے نہیں آئے گا، اس پروگرام پر کسی وزارت نے اعتراض نہیں کیا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی سے پیسے نہیں لے رہے، نیشنل بنک میں ایسکرو اکاؤنٹ قائم کیا جائے گا، امراء سے لیا گیا اضافی پیسہ اکاؤنٹ میں جائے گا، اکاؤنٹ کا باقاعدہ آڈٹ کروایا جائے گا، پیکج سے اوسط 2 کروڑ موٹر سائیکل اور 16 لاکھ گاڑیاں مستفید ہوں گی۔