Saturday, September 21, 2024

کوئی بھی قوم خواتین کے کردار کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو

کوئی بھی قوم خواتین کے کردار کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو
December 8, 2022 ویب ڈیسک

بالی (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کوئی بھی قوم خواتین کے کردار کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔

افغان خواتین کی تعلیم سے متعلق بالی میں ہونےوالی کانفرنس سے خطاب میں بولے پاکستان کا آئین خواتین کے مساوی تعلیم کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔ ہمارا یقین ہے خواتین کی تعلیم پر سرمایہ کاری قوم کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔

معاشرے میں ایک ایسا قابل ماحول فروغ دینے کی ضرورت ہے جو خواتین کو بااختیار بنائے۔ افغانستان کا ہمسایہ اور دوست ہونے کے ناطے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، تقسیم کی سیاست کو اتحاد کی سیاست سے شکست دیں گے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دیگر ممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔