Saturday, May 4, 2024

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے گرفتار ساتھیوں کے رہائی، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسزبحال

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے گرفتار ساتھیوں کے رہائی، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسزبحال
January 13, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے بعد سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز بحال کردیں۔

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے حکومتی وفد سے کامیاب مذاکرت اور گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے بعد سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس بحال کردی گئی، تاہم اوپی ڈیز سمیت انڈور سروسز دو مارہ سے بدستور مکمل طور پر بند ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو ایک بار پھر وزیراعلی ہاوس ریڈزون کی جانب مارچ ہوگا۔

سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز بند ہونے سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومتی مذاکراتی وفد اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مزاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے، جلد پیشرفت متوقع ہے۔

ادھر کراچی میں ینگ نرسز نے بھی مطالبات کے حق میں احتجاجی مارچ کیا۔

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے گرفتار ساتھیوں کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے 13 دسمبر 2021 میں احتجاجی دھرنا دیدیا تھا۔