کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک، دوسرا گرفتار
کوئٹہ (92 نیوز) - کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق برما ہوٹل سریاب روڈ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی گاڑی سے 80 دستی بم ، ایم ایم کے دو پستول اور راؤنڈز برآمد کرلئے گئے۔