Thursday, March 28, 2024

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 ملزم ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 ملزم ہلاک
September 27, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں چار ملزم ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی ٹیم پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی۔ ہلاک افراد کے قبضے سے 27 کلو گرام ہیروئن اور 4 نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیے۔ مارے جانے والے افراد جرائم پیشہ اور ڈرگ ڈیلرز تھے۔