Saturday, May 18, 2024

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
January 9, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گرد محمد اصغر کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

اس چند روز قبل ڈی آئی خان میں ضلع ٹانک کے علاقے میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور ٹارگٹ کلر شاہ زیب اور دانیال ہلاک ہوئے۔