Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ، میڈیکل طلبا کا کمشنر آفس کے سامنے دھرنا، پولیس کا لاٹھی چارج، کئی بیہوش

کوئٹہ، میڈیکل طلبا کا کمشنر آفس کے سامنے دھرنا، پولیس کا لاٹھی چارج، کئی بیہوش
February 17, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں میڈیکل طلبا نے کمشنرآفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ 

کوئٹہ پر یس کلب کے سامنے تادمرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، طلباء نے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ سے ریلی نکالی جس میں کئی دنوں سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء بھی ویل چیئر اور اسٹریچر پرموجود تھے، تاہم ریڈزون وزیراعلیٰ ہاؤس سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روک دیا، نہ روکنے پولیس اور طلباء کے درمیان تصادم ہوگیا۔

پولیس سے جھڑپ اور دھکم پھیل کے نتیجے میں خواتین طالبات سمیت پانچ طلباء بہوش ہوگئے احتجاجا!  طلباء نے ریڈزون کے قریب ہی دھرنا دے دیا۔

طلباء سے مزاکرات کے لئے صوبائی وزراء دھرنے کے مقام پر پہنچے جلد مطالبات تسلیم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ طلباء نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے بھی اعلان کردیا ہے۔