Monday, May 6, 2024

کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 2 شدید زخمی

کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 2 شدید زخمی
February 25, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

حملے کے وقت اہلکار ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے، واقعہ کی فوٹیج سامنے آ گئی، فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکاروں میں ایک اسسٹنٹ انسپکٹر شامل ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس زخمی ہوا، سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔