Saturday, May 4, 2024

کوئٹہ، موٹرسائیکل میں نصب بم سے دھماکہ، 2 سکیورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ، موٹرسائیکل میں نصب بم سے دھماکہ، 2 سکیورٹی اہلکار زخمی
February 7, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ سریاب مل کالونی میں اسکول کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم سے دھماکے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق دھماکہ کے وقت سیکورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ایف سی اور پولیس نے علاقے گھیرے میں لے لیا، سی ٹی ڈی اور بی ڈی اسکواڈ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔