Friday, May 3, 2024

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک
April 1, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں موجود دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد مشرقی بائی پاس اور پشین میں پولیو اور لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و دستی بھی برآمد کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے مکان کی چھان بین کر کے کلیئر کرتے ہوئے آس پاس کے ملحقہ علاقوں میں ناکہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔