Monday, May 6, 2024

کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق
November 30, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں میں 20 اہلکار بھی  شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش لگتا ہے۔ 20 سے 25 کلو باروی مواد استعمال کیا گیا۔ بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئےجا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق قریب سے گزرنے والی دو گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آئیں۔ ایک کار میں سوار خاتون جاں بحق ہوئی۔