Saturday, May 4, 2024

کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے عمل کا آغاز

کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے عمل کا آغاز
April 13, 2022 ویب ڈیسک

لسبیلہ (92 نیوز) - کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے عمل کا آغاز ہو گیا۔

کاغذات نامزدگی 15 سے 18 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی فہرستیں 19 اپریل کو جاری ہوں گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 سے 22 اپریل تک ہو گی۔ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اعتراضات 23 سے 26 اپریل تک کئے جا سکیں گے۔ انتخابی نشانات 7 مئی کو الاٹ ہوں گے اور پولنگ 29 مئی کو ہو گی۔