Thursday, March 28, 2024

کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جان سے گئے، 1,588 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جان سے گئے، 1,588 نئے کیسز رپورٹ
February 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 27 افراد جان سے گئے، 1588 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5.40 فیصد رہی۔ کورونا کے 1588 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ملک کے چار شہروں میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد رہی۔ سب سے زیادہ شرح گلگت میں 39.68 فیصد رہی۔

حیدر آباد میں کورونا کی شرح 12.64 فیصد، آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں شرح 12.21 فیصد، کراچی میں شرح 10.67 فیصد، مرادن میں شرح 9.85 فیصد، ابیٹ آباد میں شرح 8.78 فیصد رہی۔

پشاور میں کیسز مثبت آنے کی شرح 6.34 فیصد، لاہور میں 6.41 فیصد، راولپنڈی میں 5 فیصد، اسلام آباد میں شرح 3.24 فیصد پر آگئی۔