Monday, June 27, 2022

کورونا وائرس سے اموات میں تشویشناک اضافہ، 49 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے اموات میں تشویشناک اضافہ، 49 افراد جان کی بازی ہار گئے
February 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے اموات میں تشویشناک اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا سے 28 ہزار 877 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 2 ہزار 465 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.97 فیصد رہی۔

‏محکمہ صحت کے مطابق ملک کے صرف تین شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔ کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مظفرہ آباد میں 14.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں کیسز کی شرح 13.68 فیصد جبکہ مردان  میں 10.53 فیصد تک پہنچ گئی۔ کراچی میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 8.47 ،لاہور میں شرح 6.76 فیصد اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 7.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.45 فیصد رہی۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت اور جہلم میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔