کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، 17 جاں بحق، 6 ہزار 357 نئے کیسز

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، ملک میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 25 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,595
Positive Cases: 6357
Positivity %: 12.81%
Deaths :17
Patients on Critical Care: 1200
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی مثبت شرح 12 اعشاریہ آٹھ ایک فیصد رہی، تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد 1200 ہوچکی ہے۔
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 40.68 تک پہنچ گئی، 24 گھنٹے میں ایک ہزار 944 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، محکمہ صحت کے مطابق 4 ہزار 789 ٹیسٹ کئے گئے۔
اسلام آباد میں اب تک کی بلند ترین شرح 22 اعشاریہ 03 فیصد ریکارڈ کی گئی، پشاور میں 24 فیصد کیسز مثبت رہے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔