Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس، ڈیلٹا اور اومیکرون ویرینٹ کا دنیا بھر میں پھیلاؤ تیزی سے جاری

کورونا وائرس، ڈیلٹا اور اومیکرون ویرینٹ کا دنیا بھر میں پھیلاؤ تیزی سے جاری
January 15, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس، ڈیلٹا اور اومیکرون ویرینٹ کا دنیا بھر میں پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 کروڑ 46 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ مجموعی اموات 55 لاکھ 49 ہزارسے بڑھ گئیں۔

امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ27  ہزار132 ، فرانس میں 3 لاکھ 29 ہزار 371 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ بھارت میں 2 لاکھ 68 ہزار833 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ برطانیہ میں کورونا کیسز میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں روس میں 21 ہزار ایک 55 نئے کیسز ترکی میں 75 ہزار 500، اٹلی میں ایک لاکھ 84 ہزار، اسپین میں ایک لاکھ 59 ہزار نئے کورونا کیسزسامنے آئے ہیں۔

ادھر اومیکرون ویرینٹ سے امریکی ریٹیل سیکٹر کو شدید دھچکا پہنچا ہے، امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دسمبر میں ریٹیل اور فوڈ گروپ کی سیلزمیں 1.9 فیصد کمی ہوئی، ریٹیل سیلز میں 10 ماہ میں یہ سب سے زیادہ کمی تھی۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے علاج کے مزید 2دواؤں کی منظوری دے دی ہے، میڈیا کے مطابق نئی ادویات بارے ماہرین کی رائے کو برطانیہ میں میڈیکل جرنل نے شائع کیا طبی ماہرین کے مطابق ان ادویات کے منفی اثرات سامنے نہیں آئےڈبلیو ایچ او پینل نے اینٹی باڈیز سوٹروویماب کی مشروط اجازت دی ہے۔