Saturday, May 18, 2024

کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، ایک ہزار 572 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، ایک ہزار 572 نئے کیس رپورٹ
January 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92) ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 572 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا کے مثبت کیسزکی شرح تین اعشاریہ ایک چھ فیصدرہی جبکہ 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق ایک روز کے دوران 49 ہزار 658 کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 325 مریض مہلک مرض سے صحت یاب ہوئے۔

24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 10 ہزار 114 افراد کو جان لیوا وائرس کورونا سے بچاؤ کی پہلی ویکسینیشن ڈوز دی گئی جبکہ 7 لاکھ 6 ہزار 192 افراد کی ویکسینیشن کا عمل ہوگیا۔

لاہور میں کورونا کی شرح پانچ فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ نرسنگ کالج لاہور کی 26سے زائد طالبات کورونا کا شکار ہوئیں۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 938 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔