Friday, April 26, 2024

کورونا سے مزید 3 افراد کا انتقال، 163 مریضوں کی حالت تشویشناک

کورونا سے مزید 3 افراد کا انتقال، 163 مریضوں کی حالت تشویشناک
August 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 افراد انتقال کرگئے، 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران 19 ہزار 451 کوویڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 628 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.23 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 163 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔