کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، ایک ہزار 467 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے کیسز میں بدستور اضافہ جاری ہے، مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 467 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
Statistics 11 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 43,540
Positive Cases: 1467
Positivity %: 3.33%
Deaths :2
Patients on Critical Care: 615
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 43 ہزار 540 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کی مثبت شرح 3.33 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کے 615 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں۔ سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 940 نئے کیسز سامنے آئے۔
اس سے ایک روز قبل ملک بھر میں کورونا کے 3 مریضوں نے دم توڑا جبکہ ایک ہزار 649 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔