Monday, May 20, 2024

کورونا سے ایک شخص جاں بحق، مزید 371 افراد وائرس سے متاثر

کورونا سے ایک شخص جاں بحق، مزید 371 افراد وائرس سے متاثر
July 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید ایک شخص جاں بحق جبکہ مزید 371 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ 

قومی ادارہ صحت (این ایچ اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 439 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 371 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ روز کورونا سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کورونا کے 184 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ پشاور میں شرح 9.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دوسرے نمبر پر سرگودھا میں شرح 7.69 فیصد رہی۔ اسکے علاوہ لاہور میں شرح 7.50 فیصد، اسلام آباد میں 6.22 جبکہ مردان میں وائرس کی شرح 6.15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت حکام کا مزید کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کی شرح 5.13 فیصد ہوگئی۔ ملتان میں 4.36 فیصد، میرپور میں 3.08۔ حیدرآباد میں 3.05 فیصد، راولپنڈی میں 3.02 فیصد ہوگئی۔ اسکے علاوہ بنوں میں شرح 1.96، فیصل آباد میں شرح 1.66 فیصد جبکہ کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 1.62 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔