Friday, August 19, 2022

کورونا سے ایک شخص جاں بحق، 661 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص

کورونا سے ایک شخص جاں بحق، 661 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص
July 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 661 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ 

پاکستان میں کورونا کیسز روز بروز بڑھنے لگے، این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24  گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 20  ہزار  80 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 661 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 1 شخص کا انتقال ہوا، انتقال کرنے والے شخص کا تعلق پنجاب سے تھا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 171 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی اوسی حکام مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد رہی۔ سب سے زیادہ صوابی میں مثبت کیسز کی شرح 33.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ نوشہرہ میں مثبت کیسز کی شرح 20.00 جبکہ مظفر آباد میں 16.33 فیصد رہی۔

لاہور میں 13.80 فیصد، دیامر میں 12.00 فیصد، گجرات میں 6.25، مردان 5.02 جبکہ ملتان میں 4.81 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 4.45، فیصل آباد میں 4.21 اور میرپور میں 4.12 فیصد ریکارڈ ہوئی۔