Thursday, April 25, 2024

کورونا سے ایک دن میں 11 افراد کا انتقال، مزید 624 کیس رپورٹ

کورونا سے ایک دن میں 11 افراد کا انتقال، مزید 624 کیس رپورٹ
August 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 624 کیس رپورٹ ہوئے۔ 

 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 29,916 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ تراسی فی صد رہی۔ کورونا کے 142 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ  بھر سے کورونا کیسز 315 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مجموعی کیسز کی کل تعداد 517,328 ہو چکی، اب تک صوبہ بھر میں 500,086 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,591 ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب سے 4، 4 کیسز رپورٹ ہوئے، چینیوٹ، ڈیرہ غازی خان، لودھراں، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد، بہاولپور سے 10.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 9.5 فیصد اور راولپنڈی سے 1.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔