Wednesday, May 8, 2024

کورونا سے اموات میں پھر اضافہ، مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے

کورونا سے اموات میں پھر اضافہ، مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے
February 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا سے اموات میں پھر اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔ گزشتہ روز 1 ہزار 232 نئے کیسز سامنے آئے۔ مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.18 فیصد رہی۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 4.91  فیصد اور راولپنڈی میں 1.86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کیسز مثبت آنے کی مجموعی شرح  3.79 فیصد رہی۔ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 3.82 رہی۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز مثبت آنے کی سب سے زیادہ شرح خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں 12.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں کیسز مثبت آنے کی شرح 5.53 فیصد جبکہ مردان میں 9 فیصد رہی۔ آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی  شرح 7.25 فیصد ہو چکی ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں  گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان میں کیسز مثبت آنے کی مجموعی شرح 3 فیصد جبکل گلگت بلتستان میں 5 فیصد رہی۔