Thursday, March 28, 2024

کورونا وبا کی شدت میں کمی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بارہ سو سات نئے کیسز رپورٹ

کورونا وبا کی شدت میں کمی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بارہ سو سات نئے کیسز رپورٹ
February 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وبا کی شدت کم ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے بارہ سو سات نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 207 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 14 اموا ت رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.25 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق ملک کے صرف ایک شہر میں کورونا کی شرح دس فیصد سے زائد رہی۔ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں مثبت کیسز کی شرح 12.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں گزشتہ روز کورونا کی شرح 6.36 فیصد جبکہ گلگت میں 5.56 فیصد رہی۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں کورونا کی شرح 5.3، لاہور میں 4.17 جبکہ کراچی میں کیسز مثبت آنے کی شرح 2 عشاریہ 73 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 0.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔