Thursday, March 28, 2024

کورونا وباء کے دوران سندھ میں سرکاری فنڈز میں مبینہ خرد برد کا انکشاف

کورونا وباء کے دوران سندھ میں سرکاری فنڈز میں مبینہ خرد برد کا انکشاف
November 29, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کورونا وباء کے دوران سندھ میں سرکاری فنڈز میں مبینہ خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری اخراجات کی آڈٹ رپورٹ منظرعام پر آگئی۔

کورونا وباء کے دوران بھی فنڈز شفاف طریقے سے خرچ نہ ہوسکے، سرکاری فنڈز میں مبینہ بےضابطگیوں کا انکشاف ہوگیا۔ صوبائی حکومت کورونا فنڈ کےشفاف استعمال اورتحفظ میں ناکام رہی۔ سرکاری اخراجات کی آڈٹ رپورٹ پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کورونا وباء کےدوران مہنگے داموں میں راشن بیگز خریدے گئے اورمتاثرہ خاندانوں کو مضر صحت راشن فراہم کیا اور ایک ہی متاثرین کو متعدد مرتبہ راشن بیگ دیئے۔ رپورٹ میں متاثرین کے بجائے سرکاری ملازمین کو راشن کے بیگز تقسیم کرنے کا بھی انکشاف ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے بغیر جائزے کےکورونا قرنطینہ کے مراکز قائم کیے جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے میڈیکل اور نان میڈیکل اشیا کی خریداری قواعد کے خلاف کی گئی۔