Friday, May 17, 2024

کورونا وائرس سے مزید سات افراد چل بسے، مثبت کیسز کی شرح دو فیصد رہی

کورونا وائرس سے مزید سات افراد چل بسے، مثبت کیسز کی شرح دو فیصد رہی
March 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کورونا وائرس سے مزید سات افراد چل بسے ۔ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو فیصد رہی۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 37 ہزار 661 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 755 مثبت کیسز سامنے آئے۔ ایک دن میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی ابتک مجموعی تعداد 30 ہزار 265 ہو چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 821 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔ سب سے زیادہ گلگت میں 21 اعشاریہ 25 ، حیدر آباد میں 7 اعشاریہ 39، کراچی میں 5 اعشاریہ 65 جبکہ مظفر آباد میں 4 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں 3 اعشاریہ 64 اور حیدر آباد میں 4 اعشاریہ 81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد کورونا ویکسین لگانے کا نیا سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان میں 10 کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔