Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس سے ایک اور شخص دم توڑ گیا، مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ چھ نو فی صد رہی

کورونا وائرس سے ایک اور شخص دم توڑ گیا، مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ چھ نو فی صد رہی
July 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کورونا وائرس سے ایک اور شخص دم توڑ گیا ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ چھ نو فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 17 ہزار 150 ٹیسٹ کئے گئے، 805 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 4.69 فیصد رہی، کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 168 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ شہروں میں ایبٹ آباد سرفہرست ہے جہاں وائرس کی شرح 17.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کورونا کی شرح 10.63 فیصد اور مظفرآباد میں کورونا وائرس کی شرح 6.45 فیصد رہی۔

این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ  پشاور میں کورونا کی شرح 3.32 فیصد رہی، لاہور میں3.19، اسلام آباد2.78، گلگت 2.52 اور بہاولپور میں وائرس کی شرح 1.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔