Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس کے وار جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1455 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے وار جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1455 نئے کیسز رپورٹ
February 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 18 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق ملک کے چار شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد رہی۔ سب سے زیادہ شرح نوشہرہ  میں 15 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوابی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14.55، مردان میں 11.11 جبکہ بنوں میں 10.26 فیصد ہو چکی ہے۔ پشاور  میں  گزشتہ روزکورونا مثبت کیسز کی شرح 5.16 فیصد رہی۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 2.47  فیصد، کراچی میں 5.23 فیصد، مظفر آباد میں 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کیسز  مثبت آنے کی شرح 2.35 فیصد رہی ۔ کوئٹہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 2.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔