Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کے چار سو ترانوے نئے کیسز سامنے آ گئے، مزید چار افراد جاں بحق

کورونا وائرس کے چار سو ترانوے نئے کیسز سامنے آ گئے، مزید چار افراد جاں بحق
March 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں کورونا وائرس کے چار سو ترانوے نئے کیسز سامنے آ گئے اور مزید چار افراد جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ بیالیس فیصد رہی۔ پانچ سو 67 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مریض جاں بحق ہوئے۔ محکمہ صحت پشاور کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 306 ہو گئی۔ کورونا وائرس سے مزید 89 افراد متاثر ہوئے۔ ادھر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد، راولپنڈی میں 0.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 0.9 فیصد، ملتان سے 0.4 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 0.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔