Saturday, April 27, 2024

کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد، مزید 29 افراد چل بسے

کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد، مزید 29 افراد چل بسے
February 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار، 662 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، جبکہ 29 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 801 ہوگئی۔ کورونا کے 2 ہزار 662  نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کیسز مثبت آنے کی شرح 5.62 فیصدر رہی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.5 فیصد رہی۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں کیسز کی شرح 5.2 اور راولپنڈی میں 3.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کیسز کی شرح 12.8 فیصد رہی۔

آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں شرح 17.6 جبکہ اسکردو میں 17.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ خیبر پختوخوا کے شہر نوشہرہ میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 16.5 اور پشاور میں 9.3 فیصد ہوگئی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد شرح 2.1 فیصد پر آگئی۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کیسز کے مثبت آنے کی شرح9.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔