Tuesday, April 23, 2024

کورونا کیسز میں کمی، مزید 5 افراد جاں بحق، 856 نئے مریض

کورونا کیسز میں کمی، مزید 5 افراد جاں بحق، 856 نئے مریض
February 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز میں کمی آنے لگی، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ 856 نئے کیسز سامنے آئے۔

این سی او این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 33 ہزار 357 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 856 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 178 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا کی شرح 2 اعشاریہ 56 ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ حیدر آباد میں 8 اعشاریہ 61، کراچی میں 7 اعشاریہ 48 فیصد، مظفر آباد میں 7 اعشاریہ 77 جبکہ سکردو میں 6 اعشاریہ 92 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ایبٹ آباد میں 5 اعشاریہ 56، پشاور میں 3 اعشاریہ 78، صوابی میں 6 اعشاریہ 67 فیصد جبکہ بہاولپور میں 5 اعشاریہ 71 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔