Saturday, April 27, 2024

کورونا کیسز میں اضافہ، ایم کیوایم کا بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا مطالبہ

کورونا کیسز میں اضافہ، ایم کیوایم کا بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا مطالبہ
July 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - متحدہ قومی موومنٹ نے حلقہ بندیوں پر اعتراض کے بعد کورونا وائرس کو جواز بنا کر سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایم کیوایم کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کر دیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حتمی ووٹر لسٹوں کے اجرا، کورونا وائرس کیسز میں کمی اور نئی حلقہ بندیوں تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جائیں جبکہ دوسری جانب سندھ کے الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ امن وامان قائم رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز کی لازمی ضرورت پڑے گی۔ انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہو گی۔ بتایا کہ فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لئے خط لکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرے مرحلے میں چوبیس جولائی کو پولنگ ہو گی۔