Friday, April 26, 2024

کورونا کیسز بڑھے، فی الحال تعلیمی ادارے بند نہ ہی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا کیسز بڑھے، فی الحال تعلیمی ادارے بند نہ ہی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ
January 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ فی الحال تعلیمی ادارے بند کریں گےنہ لاک ڈاون کی طرف جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سمیولیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں بھی کیسز بہت بڑھ گئے ہیں تاہم اس وقت تک اسپتالوں میں مریضوں کے حوالے سے دباو نہیں ہے۔ فی الحال لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔

مُراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیاجائے گا۔

وزیراعلی سندھ نےکہاکہ کورونا وائرس کی صورتحال کومسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔ اس وقت تک صورتحال کنڑول میں ہے۔