Friday, March 29, 2024

کورونا کی نئی اقسام، ملکی ائیرپورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا عمل سخت کرنیکا فیصلہ

کورونا کی نئی اقسام، ملکی ائیرپورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا عمل سخت کرنیکا فیصلہ
December 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے بعد پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بارڈر ہیلتھ سروسز نے مراسلہ جاری کردیا۔ مشتبہ شخص کی فوری طور پر اسکریننگ کرنے کی ہدایت کردی۔

بارڈر ہیلتھ سروسز نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ شخص کی فوری طور پر اسکریننگ کی جائے۔ انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں فومیگیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ورکر، ماسک، دستانوں سمیت حفاظتی سامان کا استعمال کریں۔ ان باؤنڈ پروازوں پر رینڈم سیمپلنگ کی جائےاسکے علاوہ مسافروں کی جانب سے بعض اوقات مزاحمت بھی کی جاتی ہے۔ ہیلتھ عملے کی معاونت کے لیے اے ایس ایف کو بھی تعینات کیا جائے۔