Friday, April 19, 2024

کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی، مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی

کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی، مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی
February 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی آنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی، مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد رہی، ایک ہزار 360 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ ایک ہزار 302 مریضوں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

ڈی جی وزرات نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 شہروں میں 10 فیصد سے زائد رہی۔ کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح گلگت میں 26 عشاریہ 67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20.79 فیصد جبکہ کوئٹہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد رہی۔ ایبٹ آباد میں شرح 6.14 فیصد جبکہ مظفر آباد میں شرح 6 فیصد ہے۔

حیدرآباد میں شرح 5.08 فیصد، پشاور میں شرح 4.18 فیصد، اسلام آباد میں شرح 1.83 فیصد، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد، کراچی میں شرح 5.07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دیا میر میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔