Saturday, April 20, 2024

کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 4.15 فیصد ہوگئی

کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 4.15 فیصد ہوگئی
February 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 4.15 فیصد پر آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائر س سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد 29 ہزار 976 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں47 ہزار 780 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ایک ہزار 983 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 676 ہو گئی جبکہ کورونا کے 1439 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔