Tuesday, April 30, 2024

کورونا کے وار تیز ہونے لگے، ایک روز میں سات افراد دم توڑ گئے

کورونا کے وار تیز ہونے لگے، ایک روز میں سات افراد دم توڑ گئے
July 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں کورونا وائرس کے وار تیز ونے لگے۔ ایک روز میں سات افراد دم توڑ گئے۔

این آئی ایچ کےمطابق 24 گھنٹوں میں 732 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 22 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا کے شکار 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کر دیئے۔ سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 130 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ لاہورسے کورونا کے 101 جبکہ راولپنڈی سے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد سے 6، بھکر سے 3 جبکہ بہاولپور اور شیخوپورہ سے 2 دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملتان، جھنگ، بہاولنگر اور ننکانہ صاحب سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔