کورونا کے مزید 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ، مثبت شرح ساڑھے 9 فیصد

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار مسلسل تیز ہوگئے، 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، مثبت شرح ساڑھے 9 فیصد تک پہنچ گئی۔
Statistics 18 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 53,253
Positive Cases: 5034
Positivity %: 9.45%
Deaths :10
Patients on Critical Care: 827
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا 10 جانیں بھی لے گیا، گزشتہ روز 53 ہزار 253 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کراچی میں مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں شرح 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 8.86 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
پنجاب بھر میں کورونا کے 980 کیسزسامنے آگئے، ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے، صرف لاہور سے 759 کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد جبکہ لاہور میں 12.9 فیصدرریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب پنجاب میں کورونا سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز کی اجازت دیدی گئی۔ 18 سال تک کی عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل قرار ہوں گے، تمام ہیلتھ پروفیشنلز اور کم قوت مدافعت والے افراد بھی بوسٹرڈوز لگوا سکتے ہیں، چھ ماہ قبل ویکسینیشن کروانے بوسٹرڈوزلگوا سکتے ہیں، اس سے قبل 30 سال تک کے افراد بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل تھے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ اومیکرون کے کیس بھی بڑھنے لگے، 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس نے 3 افراد کی جان لے لی، صوبے میں اومیکرون کیسز کی تعداد بھی 108 تک پہنچ گئی۔