کورونا کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے، ایک ہزار 649 افراد وائرس میں مبتلا

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا کے وار بڑھنے لگے، ایک روز میں 3 مریض دم توڑ گئے جبکہ ایک ہزار 649 افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
Statistics 10 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 45,002
Positive Cases: 1649
Positivity %: 3.66%
Deaths :3
Patients on Critical Care: 617
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 45 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چھ فیصد رہی۔
ایک روز میں کورونا کے 330 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض صحت یاب ہوچکے۔
ملک میں 24 گھنٹے میں 3 لاکھ 10 ہزار 114 مریضوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی جبکہ مجموعی طور پر 9 کروڑ 94 لاکھ 54 ہزار 273 مریضوں کو پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا کے 617 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں۔