Friday, April 26, 2024

کورونا کے کیسز بڑھنے پر سرکاری دفاتر اور عبادت گاہوں کیلئے ایس او پیز جاری

کورونا کے کیسز بڑھنے پر سرکاری دفاتر اور عبادت گاہوں کیلئے ایس او پیز جاری
July 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کورونا کے کیسز بڑھنے پر این سی او سی الرٹ آ گیا۔ سرکاری دفاتر اور عبادت گاہوں کیلئے بھی ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔

ایس او پیز کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی قرار، سماجی فاصلے اور ویکسی نیشن کی شرائط پر بھی عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں ویکسی نیٹڈ افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔ دفاتر میں آنے والوں سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کریں۔ ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینٹائز کریں۔ مویشی منڈیوں میں داخلے کیلئے بھی ماسک اور ویکسی نیشن کی پابندی سخت کر دی گئی۔ دفاتر کے داخلی راستوں پر سینیٹائزز کی موجودگی یقینی بنانے اور لوگوں کا ٹمپریچر چیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔